0
0
Read Time:38 Second
وزیرِاعظم شہباز شریف سپریم کورٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے۔
وزیرِ اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہو رہی ہے۔
اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سپریم کورٹ کے سینئر جج منصور علی شاہ بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی مبینہ مداخلت سے متعلق لکھے گئے خط کے حوالے سے پیدا شدہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔