سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:45 Second

سرگودھا ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں نواز شریف کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔سابق رکن صوبائی قومی اسمبلی مہر دستگیر خان لک نے کہاکہ پرانی عمارت کو گرا کر جدید سہولتوں سے آراستہ کارڈیالوجی ہسپتال قائم کیا جارہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے جو مختلف بنیادی سہولتوں سے محروم تھا۔

اب(ن) لیگ کی حکومت آنے پر یہاں مختلف میگا پراجیکٹ شروع ہورہے ہیں جن میں کارڈیالوجی سنٹر کے علاوہ عوام کی سہولت کیلئے سپیڈو بس کا اجراء بھی شامل ہے اس سے لوگوں کو طبی سہولتوں کیساتھ ساتھ سفری سہولتیں میسر آئینگی مہر دستگیر خان لک نے کہا کہ انشاء اللہ سرگودھا حقیقی معنوں میں شاہینوں کا شہر بنتا نظر آئیگا کیونکہ باقی شہروں کی نسبت سرگودھا کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے مگر موجودہ حکومت پسیماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %