0
0
Read Time:32 Second
مخصوص دکانوں اور اسکول سے یونیفارم اور کتابوں کی خریداری کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
لاہور کے سی ای او ایجوکیشن نے تمام نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نجی اسکولوں کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ والدین کو مخصوص دکان یا اسکول سے یونیفارم اور کتابیں خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق والدین ماہانہ فیس کے سوا کسی قسم کے واجبات ادا کرنے کے پابند نہیں ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکولوں کے خلاف والدین کی جانب سے شکایت موصول ہونے کی صورت میں مذکورہ اسکول کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔