وفاقی وزیرداخلہ کاتربت نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:37 Second

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےتربت نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ایک سانحہ سے بچایا۔

منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نےشہید سپاہی نعمان فرید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %