آفتاب خان شیرپائو کا غزہ جنگ بندی بارے سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:34 Second

قومی وطن پارٹی کےمرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپائو نے غزہ جنگ بندی بارے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری ایک خوش آئند پیش رفت اور فلسطین کی اخلاقی فتح ہے۔ آفتاب شیرپائو نے کہا کہ صرف قرارداد کی منظوری کافی اقدام نہ ہوگا اور نہ ہی اس سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مصائب کم ہوں گے،عالمی طاقتوں کی جانب سے اس قرارداد پر عمل کروانے سے ہی پائیدار امن کی طرف بڑھا جا سکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %