پی آئی اے بورڈ نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دیدی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 12 Second


اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دے دی۔

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اعلامیے کے مطابق بورڈ کا 83 واں اجلاس 25 مارچ کو ہوا جس میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور نجکاری کے لیے اسکیم آف ارینجمینٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے ساتھ طریقہ کار طے کرے گا اور اس کے لیے پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ ایس ای سی پی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہم قانونی ضرورت پوری، بورڈ نے حکومتی منصوبے کی توثیق کردی
کوشش ہے کہ مئی تک پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مکمل کر لیا جائے: عطا تارڑ
ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ نے دوکمپنیوں کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے ادارے کو پی آئی اے سی اورپی آئی اے ہولڈنگ میں تقسیم کرنے کی بھی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویزپربھی غورکیا گیا اور جن ملازمین کی سروس 4 سال رہ گئی ہے انہیں ریٹائرکرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویزپربھی غورکیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %