لیسکو نے پولیس اور ایف آئی اے کے ساتھ ملکر بجلی کی بڑی چوری پکڑ لی، سوا کروڑ کا جرمانہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:39 Second

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی بڑی چوری پکڑ لی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق فیکٹری کے میٹر میں ڈیوائس لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، لیسکو نے ایف آئی اے اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی بڑی چوری پکڑلی۔

یہ بھی پڑھیں
اووربلنگ کا تنازع شدت اختیار کرگیا، لیسکو چیف سے الزامات چھپانے پر وضاحت طلب
لیسکو نے بجلی چوری روکنےکیلئے اپنی پولیس اور مجسٹریٹ کے اختیارات مانگ لیے
ترجمان لیسکو کا بتانا ہے کہ ٹیم چیکنگ کے لیے پہنچی تو ملزمان نے سخت مزاحمت بھی کی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری سے متعلق 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پر ایک کروڑ 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %