0
0
Read Time:50 Second
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کے لیے ملٹری ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈز دینے کا اعلان کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر مملکت نے فوجی افسران اور جوانوں میں ایک کو ستارہ بسالت، 135 کو تمغہ بسالت، 45 کو امتیازی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 148 جوانوں کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز، 23 کو ہلال امتیاز (ملٹری)، 109 کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 137 کو تمغہ امتیاز (ملٹری) دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق اسپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت سے نوازا جائے گا۔