خاتون کی قابل اعتراض تصاویر پھیلانے کا کیس، ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:33 Second

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے کے کیس میں ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم حسیب کی درخواستِ ضمانت مسترد کی۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہو گیا ہے، اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %