سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی ایس) نے ایک ہی سال میں گیس کی قیمت میں تیسری بار اضافہ مانگ لیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کرتے ہوئے گیس کی قیمت 4489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا 25 مارچ کو گیس قیمتوں سے متعلق سماعت کرے گا، زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سوئی سدرن کے بعد ناردرن نے بھی گیس کی قیمت میں147 فیصد تک مزید اضافہ مانگ لیا
سوئی سدرن کا گیس مزید مہنگی کرنےکا فیصلہ، اوگرا میں درخواست جمع کرادی
خیال رہے سوئی ناردرن نے اس سے پہلے بھی گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد تک اضافہ مانگا تھا جبکہ سوئی سدرن نے بھی اوگرا سے گیس کی قیمتوں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی تھی۔ دونوں درخواستوں پر اوگرا نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔