0
0
Read Time:27 Second
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماسکو میں گزشتہ روز ہونے والے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم نے ماسکو میں ہونے والے اس بزدلانہ حملے کی پر زور مذمت کی جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں روس کے ساتھ کھڑا ہے۔