یوم پاکستان پریڈ میں لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ، چاروں صوبوں کی ثقافت بھی اجاگر کی گئی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:3 Minute, 42 Second

یوم پاکستان پریڈ میں لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ، چاروں صوبوں کی ثقافت بھی اجاگر کی گئی
پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا
پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا
ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی جانب سے مشترکہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

یوم پاکستان پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور فوجی دستوں نے سلامی پیش کی، مسلح افواج کی پریڈ دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد بھی شکر پڑیاں گراؤنڈ میں موجود رہی۔

سعودی وزیر دفاع کی پریڈ گراؤنڈآمد کے موقع پر لی گئی تصویر۔
سعودی وزیر دفاع کی پریڈ گراؤنڈآمد کے موقع پر لی گئی تصویر۔
یوم پاکستان پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز بھی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ دیکھنے کے لیے اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں موجود رہے۔
لاہور میں مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل طارق محمود تھے، مہمان خصوصی ائیروائس مارشل طارق محمود نے مزار اقبال پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی، پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے مزار اقبال پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل
یوم پاکستان کی مناسبت سے صدر مملکت اور وزیراعظم کا پیغام
یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کوعبور کر لیں گے، پوری قوم جمہوریت، انصاف اور مساوات کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مربوط پالیسی اصلاحات کے ذریعے معاشی بحالی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے ملک کے معاشی مسائل میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اقدامات سے معاشی استحکام آئے گا اور ہم مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پا لیں گے۔
جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربراہان کی قوم کو مبارکباد
84 ویں یوم پاکستان پر پاک فوج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر، بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم کاوشوں کی یاد دلاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دن مسلمانوں کے الگ وطن کیلئے ہمارے عظیم رہنماؤں کے ویژن کے مطابق ہماری تقدیر کا تعین کیا گیا، یہ دن قیام پاکستان کی جدوجہد میں دی گئی ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں اور خدمات کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا یہ دن ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتا ہے، آج ہندوستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز اپنی آزادی کی قدر اور اس کا احترام کرتے ہیں، مسلح افواج ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع، خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی تصویروں کے بل بورڈز نصب کیے گئے اور گراؤنڈ کو خصوصی طور پر خوبصورت پھولوں اور پودوں سے سجایا گیا
یوم پاکستان کی پریڈ میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس،چین اور آذربائیجان کے دستے بھی شامل ہوں گے جبکہ وفاقی اکائیوں کی خوبصورت اور متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %