0
0
Read Time:40 Second
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کو عبور کر لیں گے۔
یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم جمہوریت، انصاف اور مساوات کیلئے اپنےعزم کا اعادہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مربوط پالیسی اصلاحات کے ذریعے معاشی بحالی اور خوشحالی کیلئے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اقدامات سے معاشی استحکام آئے گا اور ہم مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پا لیں گے۔
دوسری جانب یوم پاکستان پر تہران کے آزادی اسکوائر کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور کردیا گیا۔