ضمنی انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ کا عمل مکمل ہوگیا۔
الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی۔
این اے 119 سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔
پی پی 158 سے مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ اختر حسین اور یوسف علی سمیت 27 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
پی پی 149 سے شعیب صدیقی اور احسن اکرم سمیت 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
پی پی 147 سے محمد خان مدنی اور ماجد ظہور سمیت 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
پی پی 164 سے بھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جبکہ اختر حسین اور مرزا جاوید سمیت 27 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔