ہمیں اپنے خوشحال کل کے لئے آج درخت لگاناہوں گے، وزیراعظم

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 27 Second

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور جنگلات کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت پاکستان کے بھرپور عزم کااعادہ کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں، سول سوسائٹی اور تمام شہریوں پر زور دیاہیکہ وہ حکومت کی’’گرین پاکستان‘‘مہم میں شراکت دار بنیں، ہمیں اپنے خوشحال کل کے لئے آج درخت لگاناہوں گے۔
جمعرات کو جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جنگلات کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔ رواں سال اس دن کا موضوع ’’ جنگلات اور اختراع : ایک بہتر دنیا کے لئے نئے حل ‘‘ ہے جو جنگلات کو بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے تکنیکی اختراعات کو بروئے کار لانے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

اختراعات کے ذریعے جنگلات کو بہتر طریقے سے محفوظ اور پائیدار بنیادوں پر برقرار رکھا اور جنگلات کی کٹائی ، ان میں قائم مساکن کی تباہی اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کو کم کیاجاسکتاہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے کل رقبے کے 5 فیصد سے بھی کم پر جنگلات ہیں اور ہر سال ان جنگلات کا تقریباً 1.5فیصد رقبہ کم ہو رہاہے۔ اس کے پاکستان کے حیاتیاتی تنوع ، ماحولیات اور زراعت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
دنیاکے ماحولیات سیسب سے زیادہ متاثر ہونے والے ایک ملک کی حیثیت سے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث رونماہونیوالے واقعات میں اضافہ اور پاکستان کا ان سے بری طرح متاثر ہونا اس امر کامتقاضی ہے کہ ہم اپنے مقامی جنگلات کو محفوظ بنائیں، یہ ہماری بقا کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2016 میں پہلی بار’’ گرین پاکستان‘‘منصوبہ شروع کیا جس کامقصد ملک میں جنگلات کارقبہ بڑھانا تھا ، اس دوران حیاتیاتی تنوع کو محفوظ بنانے کے لئے اجتماعی کوششیں کی گئیں، اب اس کے اگلے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں جس کے تحت جنگلات کے رقبے کو بڑھانے،جنگلی حیاتیات کے مساکن کو محفوظ بنانے اور فضا میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے (کاربن سیکوئسٹریشن ) میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیات میں جنگلات کے اہم کردار کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم جنگلات کے تحفظ کاعزم کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور جنگلات کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت پاکستان کے بھرپور عزم کااعادہ کرتیہوئے یقین دلایا کہ ملک بھر میں جنگلات کے ماحولیاتی نظام کاتحفظ کیاجائیگا کیونکہ ان پر ہماریماحول کی بہتری اور ہماری زندگی کادارومدارہے۔
وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں، سول سوسائٹی اور تمام شہریوں پر زور دیاکہ وہ’’ گرین پاکستان‘‘کی حکومت کی مہم میں شراکت دار بنیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمیں اپنیمستقبل کے لئے سرمایہ کاری کرنی ہے۔انہوں نے قوم پر زور دیاکہ آج ہمیں اپنے انمول وسائل کے تحفظ کے لئے مل کر کوششیں کرناہوں گی اور اپنی آئندہ نسلوں کے لئے اپنی ذمہ داری کو موثر طریقے سے اداکرناہو گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اپنے خوشحال کل کے لئے آج ہمیں درخت لگاناہوں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %