بیان سے مکرنے پر شیر افضل مروت ،شاندانہ گلزار کو مریم نواز سے معافی مانگنی چاہیے‘ عظمیٰ بخاری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:54 Second

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کے بعد شاندانہ گلزار بھی اپنے بیان سے مکر گئی ہیں اب شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کو مریم نواز سے معافی مانگنی چاہیے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شیر افضل نے کہا کہ میری سپاری دی گئی ہے اور شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر ظل شاہ کے قتل سے متعلق گھٹیا ترین الزام لگایا،ظل شاہ کا قاتل کون ہے یہ یاسمین راشد کا ڈرائیور بہت پہلے بتاچکا ہے،جواب دینے اور ثبوت دینے کی باری آئی تو دونوں مکر گئے، شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار اپنے لیڈر کی طرح دم دبا کر بھاگنے کے عادی ہیں، یہ لوگ پہلے شیر بنتے ہیں پھر پتہ چلتا ہے گیدڑ نکلے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا جھوٹے الزامات لگانا پروپیگنڈا پارٹی کا پسندیدہ مشغلہ ہے،لیکن اب ان کو ہر الزام کا جواب بھی دینا ہوگا اور ثبوت بھی دینے ہوں گے، یہ کوئی طریقہ نہیں پہلے الزام لگا کسی کی کردار کشی کرو پھر اس سے مکر جائو۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %