وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حالیہ طوفانی بارشوں کی تفصیلی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور، وزیر منصوبہ بندی، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبوں کے ساتھ مل کر سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے متاثرین کو حکومتی امداد کی فراہمی جلد مکمل کی جائے۔
گوادر: رات بھر موسلا دھار بارش، پانی جمع
انہوں نے کہا کہ امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے، مشترکہ سروے مکمل کر کے امداد صرف متاثرہ مستحقین کو ہی پہنچائی جائے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت پر اکیلا نہیں چھوڑ سکتا، متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔