0
0
Read Time:39 Second
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نیب کے قوانین واپس لے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم اورصدر دونوں نیب کی جیلیں لمبا عرصہ گزارچکے ہیں، تمام وزرائے اعلیٰ بھی نیب میں شامل تفتیش ہوئے، نیب کا تماشا اب ختم ہونا چاہیے، پانچواں سال نیب عدالتوں میں شروع ہوگیا پہلے بھی 9 سال لگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے خوف سے ملک کا کوئی افسرکام کرنے کو تیارنہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نیب کے قوانین واپس لے۔
شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ انہوں نے سنا تھا مسلم لیگ (نٌ) نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کریں گے۔