دہشتگرد وں کے حملوں کی صرف مذمت ہی نہیں جواب بھی دیں گے، وزیر داخلہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 21 Second

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کے حملوں کی صرف مذمت ہی نہیں جواب بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم اکٹھی ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اس حملے کی خاموشی سے مذمت نہیں کریں گے بلکہ جواب دیں گے، ہم اس حملے کا ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف اور کیپٹن احمد کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی، شہداء کی نماز جنازہ میں صدر آصف علی زرداری، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، سینئر فوجی افسران اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، چکلالہ گیریژن میں صدر مملکت اور آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دلاسہ دیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں، بہادر بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، عظیم قربانی بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے جو ان کی شہادت کی صورت میں موجود ہے۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان اس وقت شہید ہوئے جب دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے، خود کش حملے کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا، اس خودکش حملے کے دوران 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاکستان آرمی نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے کلیئرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے تمام 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی اور 23 سال کے کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ کنگ سے ہے جب کہ دیگر شہداء میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد بھی شامل ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %