600 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ، این ٹی ڈی سی نے 2553 ایکڑ اراضی حاصل کرلی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:33 Second


نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ لگانے کیلئے 2553 ایکڑ اراضی حاصل کرلی۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق 600میگاواٹ کا سولر پاورمنصوبہ مظفر گڑھ کے تحصیل چوک سرور شہید میں لگایا جائے گا۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے مہنگی بجلی پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے بتایاکہ اسی طرح کے دو مزید منصوبوں کیلئے لیہ اورجھنگ میں بھی اراضی حاصل کی جارہی ہے۔

لیہ میں 1200 اور جھنگ میں 600 میگاواٹ کا سولرپروجیکٹ لگایا جائےگا۔ ان تین منصوبوں سے 2400 میگاواٹ شمسی توانائی حاصل ہو گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %