ٹیکس بیس میں اضافہ ناگزیر ہے اس سے ملکی ریویونیو میں اضافہ ،ملک ترقی کریگا‘بلیغ الرحمن

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 22 Second

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اینڈ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے احد چیمہ کو اقتصادی امور کی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملافات میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ بڑھانے اور مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اور لوکل انویسٹرز بالخصوص نئے انویسٹرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے محکموں کے افسران کو اپنے رویوں کو بہتر کرنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس بیس میں اضافہ ناگزیر ہے اس سے ملکی ریویونیو میں اضافہ ہوگا اور ملک ترقی کرے گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں فنڈز کے حوالے سے فنانس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو بھر پور طریقے سے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک پچھلی حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں تعلیم کا بجٹ کم کرنے سے سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں اضافہ اور کئی یونیورسٹیوں کے بجٹ میں کمی خسارے کا باعث بنی اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اینڈ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ نے کہا کہ اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔قبل ازیں،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے نئے تعینات ہونے والے کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے کمشنر بہاولپور کو عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ عوام الناس کی خدمت اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے رمضان المبارک کے مہینے میں ذخیرہ اندوزوں کی بیخ کنی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پوری تندہی سے فرائض سرانجام دیے جائیں۔گورنر پنجا ب نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن صفائی کے لحاظ سے ایک بہترین شہر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن جنوبی پنجاب کے اہم ترین ڈویژنز میں آتا ہے اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے، اس کے تعلیمی اداروں کے اندر بہتری اور شہر کی خوبصورتی کے علاوہ تمام اموراحسن طریقے سے بروئے کار لائے جائیں۔ دریں اثنا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %