وزیراعلیٰ مریم نواز خود مارکیٹ میں جا کر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:48 Second

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خود مارکیٹ میں جا کر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

لاہور میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے رمضان میں عوام کو ریلیف دینا چیلنج تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں متعدد ماڈل بازار لگائے گئے ہیں، قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے ایک نیا محکمہ بنایا جا رہا ہے، آج تنقید سے پریشان ہونے والی حکومت نہیں ہے۔

اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا ریلیف پیکج دیا جارہا ہے، رمضان کے آغاز پر پیاز 350 روپے کلو تھی، آج 250 روپے کلو ہے۔

بلال یاسین نے کہا کہ کسی کا بازو مروڑ کر قیمتیں فوری طور پر نیچے لانا ممکن نہیں، قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے دن رات کام کیا جا رہا ہے، منافع خوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %