0
0
Read Time:37 Second
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پاکستان مسلم لیگ ن کا پراجیکٹ ہے، پائیدار مکینزم کے ساتھ ری لانچنگ کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہیلتھ انشورنش کی ری لانچنگ کے لیے تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ہیلتھ کارڈ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کے لیے 3 ماہ میں قابل عمل پلان طلب کرلیا ہے۔
اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی غریب کو مفت علاج کے حق سے محروم نہیں کریں گے، عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔