اسلام آباد: شہباز شریف کے زیر قیادت بننے والی نئی حکومتی کی جانب سے پیٹرول کی موجودہ قیمت کو اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
یہ پندرہواڑہ 16مارچ 2024کو شروع ہونا ہے، فی الوقت حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کے نام پر لے رہی ہے۔
تاہم ڈیز ل کی قیمت 82 پیسے کم ہوکر 286.51سے 286.51 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف کا دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت متعدد اشیاء پر 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنیکا مطالبہ
یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت بھی 94 پیسے کم ہو کر 190.01سے 189.07ہو سکتی ہے۔
پیٹرول پر پر یمیم 12.15ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 6.5 روپے فی بیرل پر رہتا ہوا نظر آتا ہے۔
تاہم ریفائنری کے گیٹ پر پیٹرو ل کی قیمت 196.23سے بڑھ کر 197.3روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔