پی ٹی آئی ترجمانوں کو جیل سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہدایات مل رہی ہیں، عطا تارڑ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 52 Second

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو جیل سے پاکستان کو نقصانات پہنچانے کی ہدایات مل رہی ہیں، یورپی یونین کو کہا جا رہا ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے، سازش کی جا رہی ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس لے لیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر دو ہفتوں کی پابندی عائد ہونے سے متعلق کہا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق قیدی کو ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہے، یہ قید کے دوران کئی سو ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں شاہانہ سہولتیں مہیا کی گئی ہیں، جیل مینوئل سے ہٹ کر مزید سہولتوں کے لیے آپ عدالتوں سے رجوع کریں، آپ کو جیل میں جو سہولتیں مل رہی ہیں اور کسی قیدی کو میسر نہیں، ڈیرہ غازی خان، میانوالی اور اڈیالہ جیل کا سیکیورٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک کچن، ایک اضافی کمرہ اور ایک گیلری واک کرنے کے لیے دی گئی ہے،انہیں ورزش کا سامان جیل میں دیا گیا جو ہر کسی کو میسر نہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی عناصر معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، اپنے سیاسی مقاصد کے لیے چند عناصر ملک نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کی کوشش رہی کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ نہ ہو اور ملک دیوالیہ ہوجائے لیکن شہباز شریف کے اقدامات سے ایسا نہیں ہوا، قومی مفاد کا تحفظ ہماری اولین ذمے داری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو قومی مفاد نظر نہیں آتا، نہ ان کو معیشت بحالی کی پرواہ ہے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر گھناؤنی سازش کی، وزیرِ اعظم شب و روز معیشت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مزید نے کہا کہ وزیرِ اعظم روزانہ تین سے چار میٹنگز معیشت پر کرتے ہیں، شہباز شریف مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ملک کی معیشت سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %