0
0
Read Time:23 Second
نادرا ڈیٹا لیک کیس میں ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔
آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نادرا ملازمین کے خلاف ڈیٹا لیک کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔
اس موقع پر ملزمان ڈائریکٹر نادرا عامر بخاری، سیف اللہ، محمد علی اور محمد فاروق عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔