0
0
Read Time:36 Second
بیرون ملک سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر کراچی آنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے افغان مسافر غلام حضرت کو گرفتار کیا۔
ملزم فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، غلام حضرت نامی افغان ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاکستانی پاسپورٹ جعلی تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے مذکورہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، ملزم مذکورہ پاکستانی پاسپورٹ پر افغانستان سے سعودی عرب گیا تھا۔
بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔