ایف بی آر نے مقامی طور پر تیار شدہ لگژری گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا

پاکستان کاروبار
0 0
Spread the love
Read Time:48 Second


اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریوینیو (ایف بی آر) نے مقامی طور پر تیار ہونے والی لگژری گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایس آر او کے مطابق یہ سیلز ٹیکس 1400 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر عائد کیا گیا ہے جبکہ 40 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ مالیت کی گاڑیوں پر بھی یہ ٹیکس عائد ہوگا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق مقامی طور پر تیار ہونے والی ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھی 25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ مقامی طور پر تیار ہونے والی ایس یو وی اور سی یو وی گاڑیوں اور درآمدی گاڑیوں پر بھی یہ ٹیکس پہلے سے عائد ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس ایس آر او سے ٹیکس کی مجموعی شرح میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے مختلف ٹیکسوں کی شرح ایڈجسٹ کی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %