0
0
Read Time:33 Second
مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عارف علوی ایک جماعت اور ایک گروہ کے آلہ کار کا کردار ادا کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح مینڈیٹ نہ لے سکی، ہم نے ہر جماعت کے مینڈیٹ کا احترام کیا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک گروہ نے کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کیا، ہم نے ملک کے حالات دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بات کی۔