0
0
Read Time:35 Second
پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث3ملزمان کوگرفتارکرکے چھینی گئی رقم6ہزار روپے،2موبائل فون اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان عمر علی اور ارسلان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چھینی گئی رقم6ہزار روپے اور2موبائل فون برآمد ہوئے،آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میںملوث ملزم منیب کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ شہریوں کو اُنکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانو ن کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔