0
0
Read Time:44 Second
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ہمیشہ ہی احتجاج کے موڈ میں ہوتی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت فارغ ہو رہے ہیں، انہوں نے اچھی روایات قائم نہیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے، انشا اللّٰہ وہ مثبت کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے 14ویں صدر کا انتخاب کرنے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پاکستان کے 14ویں صدر کا انتخاب، پولنگ جاری
صدارتی انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ کے حوالے سے صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
حکمراں اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے محمود خان اچکزئی صدر کے امیدوار ہیں۔