0
0
Read Time:44 Second
وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہفتے کے 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
حکومت سندھ نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے
اس سے قبل حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری کیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے اور 12 مارچ بروز منگل پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔