0
0
Read Time:36 Second
صدرِ مملکت عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا۔
اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ ملک میں صدر پاکستان کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا۔
صدر کے انتخاب کے لیے آصف علی زرداری حکمراں اتحاد جبکہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن کے نامزد امیدوار ہیں۔
خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے۔
ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کے باعث عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر مملکت اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔