سکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخواہ میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:42 Second

پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں دو مقامات پردوران آپریشن 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں دو مقامات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، سکیورٹی فورسز نے پہلا آپریشن خیبر میں کیا، آپریشن میں دہشتگرد شمروز عرف شانے مارا گیا۔دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا، ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران دہشتگرد منصورکو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، علاقے میں مزید دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کے باعث کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %