لاہور، اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:48 Second

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے صبح کے وقت وقفے وقفے سے دو بار مبینہ طور پر ہوئی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی جس نے تصدیق کی کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اقرار الحسن کے گھر کے باہر سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔ واقعہ پر اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ دو روز قبل بھی گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %