0
0
Read Time:37 Second
موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ مستحکم کردی ہے۔
موڈیز کے مطابق رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک ہوسکتی ہے جبکہ افراط زر کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد سے کم ہوکر 23 فیصد رہےگی۔
معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کے مطابق بینکنگ شعبے کا منافع آئندہ سال شرح سود اور بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہوسکتا ہے۔ پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی جس سے ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا۔
موڈیز کے مطابق بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی، معاشی چیلنجز اور سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دباؤ کم ہورہا ہے۔