سانحہ نو مئی،اے ٹی سی نے تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر سمیت چھ ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:44 Second

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں راحت بیکری کے باہر جلائو گھیرا ئوکے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت چھ ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ۔اشتہاری قررا دیئے گئے دیگر ملزمان میں محمد قاسم ،ملک حیدر، ثمر اور عدنان اشرف شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چھ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا ۔

دوران سماعت پولیس نے درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے جبکہ پولیس کو درج مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری درکار ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %