پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں (کل)جمعہ کو واحد میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جمعہ کو لیگ کے 25ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جارح مزاج بیٹر رائلی روسو کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، اس ٹیم سرفراز احمد ، جیسن رائے ، عقیل حسین ، محمد وسیم اور سعود شکیل جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں ۔ پشاور زلمی کو مایہ ناز بیٹر بابر اعظم لیڈ کریں گے اور انہیں پال والٹر ، رومن پائول ، صائم ایوب ، نوین الحق ، لیوک ووڈ کی خدمات حاصل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے 9 ، 9 پوائنٹس ہیں تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت دوسرے اور پشاور زلمی تیسرے نمبر پر ہے ۔