خیبر پختون خوا اسمبلی میں خاتون رکن کی تضحیک میں ملوث اراکین کی رکنیت ختم کی جائے، احتجاجی مظاہرہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:45 Second

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سماجی، سیاسی، انسانی حقوق اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں ناصر منصور ، مہناز رحمان ، انیتا پنجوانی ، سیما مہیشوری،عاقب حسین، سارا خان ، فائزہ صدیقی، احسن محمود ایڈووکیٹ، نورالدین ایڈووکیٹ، اقبال ابڑو اور سائرہ فیروز کھوڑو نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختون خوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد کے خلاف تضحیک اور انسانیت سے گرے فحش کلمات کے مرتکب اراکین اسمبلی کی نہ صرف رکنیت ختم کی جائے بلکہ ان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کی جائے، ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ اس گھنائونے عمل میں پی ٹی آئی بحیثیت تنظیم برابر کی ذمے دار ہے،انہوں نے کہا کہ کے پی کے اسمبلی اور لاہور میں خواتین کی تذلیل اورہراساں کرنے کے واقعات ثابت کر رہے ہیں کہ سماج مکمل طور پر عورت دشمن رویوں کی گرفت میں ہے اور ریاست ان جنونی عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %