کراچی میں ڈی سی سینٹرل آفس کے سامنے شہری لٹ گیا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:51 Second

کراچی کے علاقے بفرزون میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے گاڑی سے نقدی اور لائسنس یافتہ اسلحہ چوری کرلیا گیا۔

بفرزون میں ڈی سی سینٹرل آفس کی سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی قلعی کھل گئی، دفتر میں کام سے آنے والے شہری کی گاڑی سے نقدی اور اسلحہ چوری کرلیا گیا۔

شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ شہری خرم کا کہنا ہے کہ ڈی سی آفس کے باہر گاڑی کھڑی کرکے اندر کام سے گیا، واپس آیا تو گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا، چار لاکھ روپے اور لائسنس یافتہ پستول بھی غائب تھا۔

ڈی سی سینٹرل آفس عملے کا کہنا ہے کہ کیمرے خراب ہیں۔ اس حوالے ےس ڈی سی سینٹرل کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق علم نہیں، آفس میں لگے کیمرے صرف آفس کے اندرونی حصے کو کور کرتے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے تیموریہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہاکہ اطراف میں لگے کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %