الیکشن کمیشن نے ٹیمپر شدہ فارم 45 ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے، حلیم عادل

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:48 Second

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر ا ور این اے 238 کے امیدوار حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ویب سائٹ پر ٹیمپرنگ شدہ فارم 45 اپلوڈ کرنے پر رد عمل میں کہا ہے کہ کافی دنوں سے فارم 45 فارم 47 کا ڈرامہ چل رہا تھا ہم کہہ رہے تھے کہ فارم 45 کے مطابق ہماری 183 نشستیں جیتی ہوئی ہیں، آج 26 دن بعد الیکشن کمیشن نے فارم 45 ویب سائٹ پر ٹیمپر شدہ اپلوڈ کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، نقل کے لئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے،اس جعلسازی پر الیکشن کمشنر فوری طور پر استعفیٰ دیں،ہم عدالتوں میں لے جائیں گے،حلیم عادل شیخ نے کہا ہماری ساری چھینی گئی نشتیں واپس ہونگی، میرا حلقہ 238 کے 292 پولنگ اسٹیشن تھے، تمام پولنگ اسٹیشن کے اوریجنل فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں، یہ فارم 45 جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے پاس بھی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %