ق لیگ ،آئی پی پی کا آصف زرداری کی حمایت کااعلان،ایم کیو ایم نے مہلت مانگ لی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 9 Second

صدارتی انتخاب،ق لیگ او ر آئی پی پی کا آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان،ایم کیو ایم نے مہلت مانگ لی،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مشترکہ کمیٹی نے ق لیگ کے چوہدری سالک اوراستحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقاتیں کیں اور آصف علی زرداری کو ووٹ دینے اور ان کی حمایت کیلئے درخواست کی تھی۔

مذاکرات کے بعد کمیٹی کے اراکین یوسف رضا گیلانی،اسحاق ڈار ،خواجہ سعد رفیق،نوید قمر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ میں پیپلزپارٹی کے وفد اور اسحاق ڈار کو خوش آمد ید کہتا ہوں میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ یہ لوگ میرے گھر آئے ہیں ۔استحکام پاکستان پارٹی پورے دل کے ساتھ آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اور ہم پنجاب و مرکز میں آصف علی زرداری کو ووٹ ڈالیں گے۔

اس وقت پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے ہمیں الیکشن کے مسائل کو بھول کر ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ہم سب کو اس وقت ایک سوچ کے ساتھ اکھٹا ہونا ہوگا۔عوام اس وقت مشکلات کاشکار ہے انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرے لیکن ملکی مفاد کو سب سے پہلے رکھنا ہوگا۔
مذاکراتی کمیٹی کا وفد مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ چوہدری سالک نے اتحادی جماعتوں کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کی بات کی ہے ہم سب نے مل کر چلنا ہے ہم نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینگے۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور انکی پارٹی کا شکریہ اداکرتا ہوں۔
ان کی خاندانی روایات کے ہم قائل ہیں مل کر پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے۔دریں اثناءپیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفد نے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی سے بھی ملاقات کی اور آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کیلئے حمایت مانگی ۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری مفاہمت کی تاریخ ہے، ہم پہلے بھی ساتھ چلتے رہے ہیں۔ کل ہم نے رابطہ کمیٹی کااجلاس رکھا ہے۔آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پہلے بھی ساتھ چلتے رہے ہیں۔اس سے پہلے بھی آصف علی زرداری کو ایم کیو ایم نے بھی تجویز کیا تھا۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ساتھ مل کر چلیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %