اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کے خلاف درخواست دائر

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 45 Second

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کے خلاف درخواست دائر، شہری کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس کے ایکس کی بندش سے متعلق استفسار پر وکیل نے بتایا کہ17 فروری سے حکومت نے ایکس پر پابندی عائد کردی ہے۔ چیف جسٹس بولے کہ اس پر تو سندھ ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ آچکا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا کیس زیر سماعت ہے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں بھی ٹوئیٹر(ایکس)کو بحال کرنے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو پاکستان بھر میں ایکس (ٹوئٹر) بحال کرنے کا حکم دیاتھا۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو بغیر کسی رکاوٹ اور بندش کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے بیان دیاتھا کہ ایکس بند کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی جبکہ سابقہ نگران وزیر آئی ٹی نے بیان دیا تھاکہ انہوں نے آئی ٹی سیکٹر کو چار چاند لگا دیئے ہیں، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر آئی ٹی وی پی این لگا کر ایکس استعمال کرکے قوم کو بتا رہے ہیں کہ ایکس بند نہیں ہے۔
اس حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے استفسار کیا کہ کون سائٹس بند کرتا ہے کس نے بند رکھنے کا حکم دیا ہے؟۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ ایکس بند رکھنا یا سروس معطل رکھنا اس کا اختیار صرف پی ٹی اے کے پاس ہے، پی ٹی اے سے پوچھا جائے کہ کس نے ایکس بند رکھنے کی ہدایت جاری کی؟۔جسٹس عقیل احمد عباسی کا کہنا تھا کہ کتنے دن سے ایکس سروس بند ہے؟ ہم نے پہلے بھی ایک درخواست میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %