گزشتہ چند دنوں سے بھارت جھوٹے بیانیے اور من گھڑت واقعات کا ایک سلسلہ شروع کرکے عالمی سطح پر پاکستان کاامیج متاثر کرنے لیے اپنی کوششیں تیز کرچکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے غلط معلومات پر مبنی مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا اور سیاسی مقاصد کے لیے رائے عامہ کو اپنی طرف کرنا ہے۔
حالیہ تین واقعات اس مذموم ایجنڈے کی واضح مثالیں ہیں جہاں بھارت نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ڈھٹائی سے مجرم قرار دیا ہے۔ غازی آبدوز کے ملبے کو دوبارہ دریافت کرنے کا ہندوستان کا حالیہ اعلان پچھلے دعوے کے مترادف ہے۔ 2003 میں بھی بھارت نے اسی ملبے کو دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انتخابات سے کچھ عرصہ قبل آبدوز کے ملبے کی دریافت اس کی صداقت اور پس پردہ مقاصد کے بارے میں شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔
انسداد منشیات کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن میں ہندوستانی حکام نے ایک ایرانی ماہی گیر کشتی کو پکڑا جس میں سے منشیات کی بڑی مقدار پکڑی گئی.