راولپنڈی میں پی ایس ایل میچز کیلئے سڑک پیچ ورک،سٹریٹ لائٹس،سکیورٹی و صفائی انتظامات مکمل کرلئے گئے،کمشنر عامر خٹک

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 44 Second

مشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ راولپنڈی ‏‎میں پی ایس ایل کے سکیورٹی اوور دیگرانتظامات میں کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے گا، ڈبل روڈ اور کرکٹ سٹیڈیم کے اردگرد موجود سڑک کا پیچ ورک کی تکمیل کے ساتھ تمام سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں، میچز کے دوران ساڑھے پانچ ہزار سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرہ، انٹری گیٹ پر نادرہ و یری فیکیشن کائونٹر کا قیام اور راستے میں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پی ایس ایل کے 09 میچز کی میزبانی کرے گا ان میں سے 03 ڈے اور 06 نائٹ میچز ہوں گے جبکہ سکیورٹی کے پیش نظر فوڈ سٹریٹ ڈبل روڈ 28 فروری سے بند ہوگی جو کہ 11 مارچ 2024 کو دوبارہ کھول دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ میچز میں سکیورٹی و دیگر انتظامات کو بہترین بنانا ہے تا کہ مہمان کھلاڑیوں کو ہماری مہمان نوازی و امن پسندی کا ادراک ہو اور عوام قومی مفاد کی خاطر قانون نافذ کر نے والے اداروں سے بھرپور تعاون اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں، تمام تر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے شہباز شریف سپورٹس جمنازیم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کے لئے کار پارکنگ راول پارک کے اوپن ایریا اور سیٹلائٹ ٹائون کالج میں کی جائے گی۔

عامر خٹک نے بتایا کہ پارکنگ ایریاز سے تماشائیوں کو شٹل سروس کے ذریعے کرکٹ گرائونڈ کے داخلی راستہ تک پہنچایا جائے گا اور میچ کے دوران سول ڈیفنس کی جانب سے بم ڈسپوزل سکواڈ سٹیڈیم میں موجود ہوں گے جبکہ آئیسکو کی جانب سے میچ کے دوران بجلی کی لگاتار فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،فرسٹ ایڈ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ گاڑی ہمہ وقت موجود رہیں گی اورکرکٹ سٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کے لیے آر ڈبلیو ایم سی کے 100 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %