0
0
Read Time:39 Second
روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان یاسر اورمحسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چندروز قبل سابق دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے سراج اوربلال کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ 18 فروری کو تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا،سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدرکو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی زیر نگرانی پولیس ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔