0
0
Read Time:35 Second
لکی مروت میں مٹی کا تودا گرنے سے پانچ بچے مٹی کے نیچے دب گئے واقعے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت کے نواحی گاؤں اچوخیل میں گھر کے قریب برساتی نالے پر سے گزرتے بچوں پر مٹی کا تودا گر پڑا جس ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 بچوں کو نکال کر سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کا تودا گرنے سے جاں بحق اور زخمی بچے آپس میں رشتہ دار ہیں جن کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں، زخمی ہونے والوں میں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔