0
0
Read Time:39 Second
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے ہائی سکیورٹی زون میں ایک قیدی نے دوسرے قیدی کو قتل اور 2 کو زخمی کردیا۔
جیل حکام کے مطابق واقعہ ذہنی مریضوں کے سیل نمبر8 میں پیش آیا، قیدی احسن نے پانی والے مگ سے دیوار سے اینٹ کھرچ کر نکالی اور دیگر ذہنی مریض قیدیوں پر حملہ کردیا۔
جیل حکام کا کہنا ہےکہ قیدی کے حملے میں سوئے ہوئے قیدی زخمی ہوئے، زخمی قیدیوں میں اعجاز ربانی، شیراز اور حماد علی شامل تھے۔
جیل حکام کے مطابق تمام زخمی قیدیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی اعجاز دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔
جیل حکام کا کہنا ہےکہ آئی جی جیل خانہ جات نے واقعےکی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی واقعےکی انکوائری کر رہے ہیں۔