0
0
Read Time:42 Second
قومی اسمبلی میں نو منتخب اراکین کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات چیت بھی کی۔
ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ڈار صاحب! کیا فیصلہ ہو گیا ہے کہ آپ ہی وزیرِ خزانہ ہوں گے؟
قومی اسمبلی: اراکین نے حلف اٹھا لیا، ن لیگ و سنی اتحاد کونسل کی ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی
اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ملکی معیشت کو حکومت سنبھالا دے گی۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک صرف وزیرِ اعظم اور اسپیکر کے فیصلے ہوئے ہیں۔
پارلیمنٹ میں تقریبِ حلف برداری اور کارروائی کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اسحاق ڈار وزیٹر گیلری میں موجود تھے۔