حکمرانی سے متعلق بند کمروں کے فیصلے تسلیم نہیں کریں گے، اسد قیصر

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 5 Second

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکمرانی سے متعلق بند کمروں کے فیصلے تسلیم نہیں کریں گے۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہماری جدوجہد آئین و قانون کے مطابق ہے، لوگوں سے درخواست ہے پرامن احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہت اچھی ملاقات ہوئی، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی گئی۔اسد قیصر نے کہا کہ ون پوائنٹ ایجنڈا ہے انتخابات میں دھاندلی کا مکمل خاتمہ ہو، جی ڈی اے، ٹی ایل پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ سب کو ملے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ اور قانون کی حکمرانی ہو، قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے سے متعلق (آج) بدھ کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے، مریم نواز وزیراعلی بنی ہیں، انہیں کون مانے گا، لوگوں کو زبردستی ساتھ ملایا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %